Live Updates

شاہد آفریدی نے عمران خان سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بھارت کیخلاف کیلئے تجاویز مانگ لیں

جمعہ 11 مارچ 2016 22:34

شاہد آفریدی نے عمران خان سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بھارت کیخلاف کیلئے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مارچ۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا تحر یک انصاف کے چیئرمین و سابق کپتان عمران خان سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنے کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق شاہد آفریدی نے عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاک بھارت میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے اہم تجاویز مانگ لی جس پر عمران خان نے بھارت کے خلاف فتح کے لیے ٹپس دینے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان قومی ٹیم کو پاک بھارت میچ میں فتح کے لیے اہم تجاویز دیں گے ۔واضح رہے کہ عمران خان بھی پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 18 مارچ کو کولکتہ کیلئے روانہ ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات