بھارت عرب امارات سے خوراک کے بدلے تیل لے گا
اماراتی حکام سے مذاکرات جاری ہیں جلد حتمی فیصلہ ہوجائیگا،بھارتی وزیرتیل
ہفتہ 12 مارچ 2016 18:11
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مارچ۔2016ء) بھارت نے کہاہے کہ وہ متحدہ عرب امارات سے خوراک کے بدلے تیل لے گا،اس سلسلے میں یواے ای سے اس سلسلے میں مذاکرات جاری ہیں جو جلد مکمل ہوجائیں گے اورمعاہدے پر کام شروع ہوجائیگا،مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارتی وزیر تیل دھرمیندر پردھان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت اورخلیجی ممالک کے درمیان تیل کے بدلے خوراک کا تبادلہ کیا جارہا ہے تاہم یہ خیال ابھی نیا ہے لیکن نئی دہلی حکومت اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے ابتدائی بات چیت کر چکی ہے۔
بھارت کے اس اقدام کا مقصد اپنے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر کو تقویت فراہم کرنا اور تیل کی درآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔دھرمیندر پردھان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور ابوظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید النہیان اس موضوع پر دو مرتبہ گفتگو کر چکے ہیں، ان ملاقاتوں میں مختلف ماڈلز پر گفتگو ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
بھارتی وزیر تیل کا کہنا تھاکہ وہ ہم سے خوراک خرید سکتے ہیں۔ اسے وہ بھارت میں یا پھر اپنے ملکوں میں اسٹاک کر کے رکھ سکتے ہیں جبکہ ہم ان سے تیل خرید کر اپنے اسٹرٹیجک ذخائر میں رکھ سکتے ہیں۔ اس طرح کا کوئی بھی معاہدہ بھارتی کسانوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا کیوں کہ ان کو ایک نئی منڈی دستیاب ہو جائیگی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.