پنجاب پروٹیکشن آف وومن اگینسٹ وائیلنس بل 2015 ء کی منظوری خوش آئند ہے، کاشف نواز رندھاوا
حکومت خواتین کو معاشرے میں ان کاجائز مقام دلانے اورتحفظ فراہم کرنے کیلئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے،رہنماء مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب
ہفتہ 12 مارچ 2016 19:46
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 مارچ۔2016ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ پنجاب چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا ہے کہ معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خاتمے کے لئے پنجاب پروٹیکشن آف وومن اگینسٹ وائیلنس بل 2015 ء کی منظوری خوش آئند ہے ۔حکومت خواتین کو معاشرے میں ان کاجائز مقام دلانے اورتحفظ فراہم کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے اور خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد معاشرے کے اس اہم طبقہ کی ترقی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے سماجی شعور اجاگر کرنا ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کے وژن پروگرام کا اہم جزو ہے ۔ پاکستان خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی تحفظ اور صنفی مساوات کے حصول کے لئے انتہائی سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں نئی قومی پالیسی کا اعلان کریں گے جس سے خواتین میں تحفظ کا عملی احساس پیدا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کے خاتمے کے لئے وومن پروٹیکشن بل حکومت پنجاب کا عظیم کارنامہ ہے جس کی بدولت خواتین پر گھریلو تشدد،جسمانی ومعاشی استحصال اورہراساں کرنے کاسدباب ہوگا ۔
اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین کی جانب سے عوام کیساتھ کیا جانیوالا ہر انتخابی وعدہ پورا ہوگا۔ حکومت عوامی و فلاحی مشن کی تکمیل میں کسی سرپھرے سیاستدان کی سازشوں کو رکاوٹ نہیں بننے دے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.