مصطفی کمال ، انیس قائمخانی کا پلان اے ایم کیو ایم کو ٹیک اوور اور پلان بی اپنی جماعت بنانا تھا ‘ نبیل گبول
دونوں کی رہائشگاہ کی طرف دوربین لگا رکھی ہے ،رات کے اندھیرے میں کچھ لوگ برقعہ اوڑھ کر بھی آ رہے ہیں
اتوار 13 مارچ 2016 12:27
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سینئر سیاستدان نبیل گبول نے کہا ہے کہ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کا پلان اے ایم کیو ایم کو ٹیک اوور اور پلان بی اپنی جماعت بنانا تھا ،دونوں کی رہائشگاہ کی طرف دوربین لگا رکھی ہے اور وہاں رات کے اندھیرے میں کچھ لوگ برقعہ اوڑھ کر بھی آ رہے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں نبیل گبول نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ مصطفی کمال کو لایا گیا ہے ۔
ایم کیو ایم میں اصل طاقت رابطہ کمیٹی نہیں بلکہ سیکٹر ز اور یونٹس کے انچارج ہیں اور انیس قائمخانی انہی لوگوں ں سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ایم کیو ایم کے موجودہ حالات کے تناظر میں پیشگی ایک صدیقی کا ذکر کیا تھا اب بھی بہت سے لوگ ہیں لیکن میں انکی زندگیوں کو لا حق خطرات کیوجہ سے ان کانام نہیں لوں گا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے مصطفی کمال اور انیس قائمخانی کی رہائشگاہ کی طرف دوربین لگا رکھی ہے جس میں سب کچھ صاف نظر آرہا ہے۔
بہت سے لوگ رات کے پچھلے پہر آ رہے ہیں اور ان میں کچھ برقعہ اوڑھے ہوئے بھی ہوتے ہیں۔ ایم کیو ایم کی خوف کی فضاء اب بھی بر قرار ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ فضاء مکمل ختم تو نہیں ہوئی البتہ دونوں کی وجہ سے پچاس فیصد ختم ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کی زندگی کا کچھ پتہ نہیں ۔ مصطفی کمال اور انیس قائمخانی پلان اے اور پلان بی لے کر آئے تھے ۔ پلان اے کے مطابق الطاف حسین کے نہ ہونے کی صورت میں پارٹی کو ٹیک اوور کرنا جبکہ پلان بی میں اپنی جماعت بنانا تھا اور اب وہ پلان بی پر عمل کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.