قذافی کے اسلحہ خانے میں موجود طیارہ شکن میزائل داعش کے ہاتھوں میں آگئے،برطانوی اخبار کا دعویٰ
اتوار 13 مارچ 2016 17:06
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق سربراہ قذافی کے اسلحہ خانے میں موجود طیارہ شکن میزائل داعش کے ہاتھوں میں آگئے ہیں۔برطانوی اخبار "دی انڈیپنڈینٹ" نے لیبیا میں داعش کے حوالے سے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق سربراہ قذافی کے اسلحے خانے میں موجود طیارہ شکن میزائل شدت پسند تنظیم کے ہاتھوں میں آگئے ہیں۔
رپورٹ میں اس امر کو زیربحث لایا گیا ہے کہ طیارہ شکن میزائل لیبیا میں داعش کے قبضے میں کیسے آئے بالخصوص سبہا کے قصبے میں جہاں تنظیم نے ان کو اسمگلروں کے ذریعے حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق معمر قذافی کے اسلحے خانے کے سیریل نمبروں کی بنیاد پر امریکی ذمہ داران اس کی تصدیق کرتے ہیں۔(جاری ہے)
ان میں روسی ساخت کے SA-7 میزائل اور SA-16 میزائل کے جدید ورژن شامل ہیں جو شہری طیاروں کو مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
تاہم داعش کے جنگجوں کے پاس ان میزائلوں کو چلانے کے لیے لانچر نہیں ہیں.. جس کی بنا پر وہ ابھی تک ان میزائلوں کو استعمال میں نہیں لا سکے ہیں۔چند سال پہلے پر نظر ڈالیں تو نیٹو کے فضائی حملوں کے نتیجے میں قذافی کے اسلحے خانے میں ان میزائلوں کی تعداد کم ہو گئی جن کی مجموعی تعداد بیس ہزار کے لگ بھگ تھی۔ اس کے علاوہ قذافی کی حکومت کے سقوط کے بعد امریکی اسپیشل فورسز نے پانچ ہزار مزید میزائل تباہ کر ڈالے تھے۔اس تناظر میں امریکی وزارت خارجہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ باراک اوباما کی انتظامیہ نے لیبیا کی خطرناک صورت حال، شام کی جنگ کی طرف توجہ اور ایرانی نیوکلیئر معاہدے کے سبب ان میزائلوں کے ٹھکانوں کی تلاش اور ان کو تباہ کرنے کی کوششیں روک دی تھیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.