فلسطین سے تعلق رکھنے والی استانی نے دس لاکھ امریکی ڈالر کا گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیت لیا
پیر 14 مارچ 2016 13:01
غزہ/دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) فلسطین سے تعلق رکھنے والی ایک استانی نے دس لاکھ امریکی ڈالر کا گلوبل ٹیچر ایوارڈ جیت لیا جس کا اعلان پوپ فرانسس نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کیا۔حنان الحروب بذات خود فلسطین کے پناہ گزین کیمپ میں پلی بڑھیں اور اب وہ انھی پناہ گزینوں کو تعلیم دیتی ہیں ‘ وہ تشدد زدہ طلبہ کو تعاون فراہم کرنے میں اختصاص رکھتی ہیں۔
فاتح کا اعلان دبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا اور برطانوی شہزادہ ولیمز نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں کہا کہ اساتذہ امن و اتحاد کے معمار ہوتے ہیں اس موقع پر حنان الحروب نے ناظرین سے کہا کہ ’اساتذہ دنیا بدل سکتے ہیں۔بیت اللحم کے پناہ گزین کیمپ میں پرورش پانے والی الحروب پناہ گزین بچوں کو کھیل کے ذریعے تعلیم دیتی ہیں تاکہ ان کے ذہنوں سے تشدد اور کشیدگی ختم ہو۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.