بھارت ‘ آر ایس ایس نے اپنی وردی میں تبدیلی کر دی
پیر 14 مارچ 2016 13:16
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء)بھارت میں ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس نے اپنی وردی میں تبدیلی کرتے ہوئے خاکی رنگ کی نیکر کی جگہ بھورے رنگ کی پتلون کو وردی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کا اعلان راجستھان کے ناگور میں آر ایس ایس کی آل انڈیا یونین ایوان نمائندگان کے اجلاس کے بعد جنرل سیکریٹری بھیاجی جوشی نے پریس کانفرنس میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہماری تنظیم وقت کے ساتھ تبدیل ہوتی ہے۔بھیاجی جوشی کے مطابق کوئی بھی تنظیم اتنی ترقی نہیں کر سکتی جتنی ہم نے کی ہے ‘ اس لیے ہم نے اس تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں میں تنظیم نے کافی ترقی کی ہے اور نوجوانوں کے درمیان اپنی جگہ بنائی ہے۔(جاری ہے)
جے این یو میں مبینہ طور پر لگنے والے مبینہ ملک دشمن نعروں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ ملک دشمن نعرے ملک کے کسی بھی حصے میں لگیں گے تو اس کے خلاف کارروائی تو کرنی پڑیگی۔
بھیاجی جوشی نے کہا کہ چاہے ملک کی کوئی بھی حکومت ہو اس طرح سے ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے والوں کو کوئی بھی برداشت نہیں کر سکتا۔انھوں نے سوال کیا کہ یہ ایک سنجیدہ موضوع ہے اور ایسی ذہنیت کو کیا سمجھا جائے۔کانگریسی رہنما غلام نبی آزاد کی آر ایس ایس کے مقابلے اسلامک سٹیٹ والے بیان پر بھی بھیاجی جوشی نے شدید تنقید کی۔انھوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے ہمارے بارے میں جو بھی کہا اس سے ان کی جہالت جھلکتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
-
رفح پر حملے سے قبل مذاکرات کا آخری موقع ہے، اسرائیل
-
امریکہ دوٹوک موقف اپنا کر اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکے، گوتیرس
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.