اسرائیل نے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ کو فلسطین داخلے سے روک دیا
ریتنو مارسودی رمہ میں انڈونیشیاکے قونصل کی تعیناتی کے لیے جارہی تھیں،انڈونیشی وزارت خارجہ
پیر 14 مارچ 2016 17:36
تل ابیب /جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) اسرائیل نے انڈونیشیا کی وزیرخارجہ ریتنو مارسودی کو فلسطینی علاقے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا ۔
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کی وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ وزیرخارجہ مارسودی فلسطینی علاقے میں اپنا اعزازی قونصل مقرر کرنے کے لیے وہاں جا رہی تھیں،ریتنو مارسودی نے عمان میں میا ابو شوشة کو فلسطینی علاقوں کے لیے انڈونیشیا کا پہلا اعزازی قونصل مقرر کرنے کی تقریب منعقد کی، اسرائیل نے اْردن ایئرفورس کے اْس ہیلی کاپٹر کو مغربی کنارے میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، جس کے ذریعے ریتنو ماسودی وہاں جانا چاہتی تھیں۔
رملہ ویسٹ بینک کا وسطی شہر ہے جو فلسطینی اتھارٹی کا انتظامی دارالحکومت ہے۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اجازت نہ دینے سے رملہ میں انڈونیشیا کے قونصل کی تعیناتی کے فیصلے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک انڈونیشیا فلسطینی تحریک کا ایک بہت بڑا حامی ہے اور اس کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.