اسلام آباد ، بھائی نے بہن کو قتل کردیا، مقدمہ درج ،ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل
پیر 14 مارچ 2016 22:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد میں تھانہ نیلور کی حدود میں غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو بے دردی سے قتل کردیاگیا،تھانہ نیلورپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواہی گاؤں کیٹھیا میں غیرت کے نام پر بھائی نے جواں سالہ بہن کو گولیاں مارکرقتل کردیا ۔
تھانہ نیلور پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے ٹیم تشکیل دے دی جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق والد نے تھانے آکر خودپولیس کو بتایا ہے کہ میرے بیٹے نے اپنی بہن کا قتل کیاہے جبکہ شادی کرنے والے لڑکے کے عزیز و اقارب نے بتایا کہ لڑکا طاہر جس نے قتل ہونے والی لڑکی سے3ماہ پہلے کورٹ میرج کی اپنے ساتھ لڑکی کو کوٹلی ستیاں لے گیا تھا بعد میں جرگہ کی صورت میں اسٹاپپ پر دستخط کرکے لڑکی کے گھر والے اسے لے گئے کہ ہم عزت کے ساتھ شادی کرینگے اس لڑکے سے مگر گذشتہ روزلڑکی کے بھائی نے لڑکی کو گولیاں مارکے قتل کردیا۔
پولیس نے لڑکی کے بھائی کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل بھی دے دی گئیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
-
ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم
-
فیصل جاوید اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج میں خوشگوار مکالمہ
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.