صوبائی حکومت حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن معاونت کرے گی،صوبائی مشیرسرداررضاء محمدبڑیچ
پیر 14 مارچ 2016 22:38
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء ) صوبائی مشیر اطلاعات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پارلیمانی امور وقانون سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن معاونت کرے گی۔ اسی مقصد کے لئے صوبائی وزراء اور مشیران صوبے کی مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ متاثرین کے نقصانات کے خودجائزہ لیں اور ان کی ریلیف اور بحالی کے کام کی صحیح نگرانی کی جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں موجودہ مخلوط صوبائی حکومت عوام کو درپیش تمام مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے جامعہ اقدامات یقینی بنارہی ہے۔(جاری ہے)
حالیہ بارشوں نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے اور حکومت عوام کو اس مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ متاثرین مطمئن رہیں اور حوصلہ رکھیں ان کی ریلیف اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے حکومتی سرگرمیاں جاری ہیں جن سے ان کی مشکلات بتدریج کم ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.