اسلام آباد : ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 11:53
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کسٹم حکام کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں سماعت جاری ہے۔
(جاری ہے)
ای سی ایل سے نام نکالے جانے پر ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو سکتی ہیں جس کے باعث کیس کی سماعت اثر انداز ہو گی۔
کسٹم حکام نے اپنی درخواست میں استدعا کی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ 7 مارچ کو سندھ ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ" بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.