خواہش ہے شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ کام کریں،کرن جوہر
منگل 15 مارچ 2016 13:24
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) فلم ساز، ہدایت کار اور اداکار کرن جوہر نے بولی وڈ کے دونوں خانز سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف فلمساز ،ہدیتکار کرن جوہر بہت جلد اپنے مقبول ٹی وی شو”کافی ود کرن“ کے نئے سیزن کے ساتھ واپس آرہے ہیں،اس شو میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ مدعو کرنے کے حوالے سے سوال پر کرن کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اداکاروں کو مستقبل میں ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
کرن کا کہنا تھاسب یہ چاہتے ہیں کہ سلمان اور شاہ رخ ایک ساتھ کوئی فلم کریں، مجھے امید ہے ہم ایسا دوبارہ ہوتے ہوئے دیکھیں۔واضح رہے کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ہے جس میں ”کرن ارجن“، ”کچھ کچھ ہوتا ہے“، اور ”ہم تمہارے ہیں صنم“ وغیرہ شامل ہیں۔(جاری ہے)
کرن جوہر کا اپنے شو کے متعلق مزید کہنا تھا کہ ان کا یہ شو رواں سال کے آخر میں نشر کیا جائے گا۔
کنگ خان کے حوالے سے کرن کا کہنا تھا شاہ رخ میری فیملی کی طرح ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ اس شو میں سب سے پہلے ہی آئیں گے۔کرن جوہر نے 2012 کی فلم ”اسٹوڈنٹ آف دی ایئر“ کے سیکوئل بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلم کا سیکوئل ضرور بنے گا اور کچھ ماہ میں اس کی کاسٹ کا بھی اعلان کردیا جائے گا تاہم سدھارتھ، عالیہ اور ورون اس فلم کا حصہ نہیں ہوں گے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.