این او سی کے حصول کے بغیر ایئر پورٹس کی 15کلو میٹر کی حدود میں بلند عمارات ، تجارتی مراکز کی تعمیر پر پابندی عائد
منگل 15 مارچ 2016 13:40
فیصل آباد۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )حکومت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے این او سی کے اجراء کے بغیر فیصل آباد ، لاہور ، ملتان، اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئر پورٹس کی 15کلو میٹر کی حدود میں بلند وبالا عمارات ، تجارتی مراکز و پلازوں کی تعمیر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
(جاری ہے)
سرکاری ذرائع کے مطابق تمام افراد کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اس قسم کی عمارات کی تعمیر سے گریز کریں ورنہ ان کی عمارات کو غیر قانونی قرار دے کر منہدم کروا دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص ایئر پورٹس کی 15کلو میٹر کی حدود میں کوئی بلند وبالا عمارت تعمیر کرنا چاہتا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ وہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پیشگی این او سی حاصل کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ این او سی کے حصول کیلئے مزید معلومات کی غرض سے ایئر پورٹس پر واقع سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دفاتر سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ متعلقہ مقامی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز کو بھی ہدائت کر دی گئی ہے کہ وہ مذکورہ این او سی کے بغیر اپنے طور پر کوئی این او سی جاری نہ کریںمزید اہم خبریں
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.