پیسکو کے نائب قاصد نے 53سال کی عمر میں گریجویشن کرنے کی ٹھان لی
منگل 15 مارچ 2016 17:09
پشاور۔15 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء )پیسکو میں نائب قاصد نے علم کی شمع سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے 53سال کی عمر میں گریجویشن کرنے کی ٹھان لی اور نویں جماعت کا پرچہ دیا ان کا کہناتھا کہ تعلیم کیلئے عمر کی قید نہیں فرمان نبویﷺ ہے کہ علم حاصل کرو چاہیے تمہیں چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر1پشاور کینٹ میں دلچسپ صورتحال اس وقت دیکھی گئی جب 53 سال کے شخص کو کمرہ امتحان میں دیکھ کر میٹرک کے طلبا پہلے تو یہ سمجھے کہ محمد شفیق شاید ان کا استاد ہے مگر اس کو امتحان دینے والوں کی سیٹ پر بیٹھے دیکھ کر انہیں نہ صرف خوش گوار حیرت ہوئی اور یہی حیرت ڈیوٹی پر تعینات اساتذہ کو بھی ہوئی۔
محمد شفیق نے نویں جماعت کا پہلا پرچہ دیا، ان کا کہنا تھا کہ پیپر کافی اچھا دیاہے اور امید ہے کہ باقی پیپرز بھی اچھے ہونگے ، محمد شفیق نے کہاکہ اپنی بیٹیوں کے اصرار پر ہی وہ امتحان دینے کے لیے آیا ہے اس کی2 بیٹیاں ماسٹرز کرچکی ہیں، ایک گریجویٹ ہے، ایک اسی کے ساتھ میٹرک کا امتحان بھی دے رہی ہے اور چھوٹی بیٹی آٹھویں میں ہے۔(جاری ہے)
تمام گھر والے اعلی تعلیم یافتہ ہے اور انہیں احساس ہواہے کہ زندگی کے لئے تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے اسلئے انہوں 53 سال کی عمر میں تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج پہلا پرچہ دینے آیاہوں ، ان کاکہنا تھا کہ بی اے تک اپنی تعلیم جاری رکھوں گا، انہوں نے کہاکہ 33 سال بعد میٹرک کا امتحان دے رہا ہوں اور آئندہ بھی اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھوں گا ،
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.