قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا آخری روز
منگل 15 مارچ 2016 17:35
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 15 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے،تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) بھی آج ملتان میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
(جاری ہے)
ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے153 میں ضمنی انتخابات سترہ مارچ کو ہوں گے،جس کیلئے الیکشن کمیشن کا شکایا ت سیل بھی قائم کردیا گیا ہے،انتخابی سامان جلال پور پیر والا کے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچایا جا رہا ہے،امیدواروں کی جانب سے جاری انتخابی مہم آج رات12 بجے ختم ہوجائے گی۔
این اے153میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ کے قریب ہے،جبکہ رانا قاسم مسلم لیگ (ن)،غلام آباد خاکی پی ٹی آئی،اکرم کنہوں پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں،عام انتخابات میں اس حلقے سے دیوان عاشق حسین بخاری مسلم لیگ نون کے ٹکٹ سے منتخب ہوئے تھے،جو بعد میں جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیدیئے گئے۔حلقے میں انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز آج مشتاق اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.