ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنیکی ضرورت ہے ‘ طارق بٹ
علماء کرام کے ذریعے شعور اجاگر کیا جائے ،ٹریفک قوانین کا شعور دینے کیلئے اسے نصاب کا حصہ بنایا جائے‘ سماجی رہنماء
منگل 15 مارچ 2016 19:36
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) عوام میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم کا آغاز کرنیوالے سماجی رہنمامحمد طارق بٹ نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ کیساتھ اپنی آنے والی نسلوں کوشعور دینے کیلئے بلا تاخیر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
(جاری ہے)
جین مندر سے مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طارق بٹ نے کہا کہ اس کا شعور اجاگر کرنا صرف ٹریفک وارڈنز کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس کیلئے حکومت اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہوگا۔
حکومت محکمہ اوقاف کی مساجد میں علماء کرام کے ذریعے اس کا شعور اجاگر کرے ۔ یہ انتہائی صبر آزما کام ہے لیکن اس کیلئے حکومت کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر ٹریفک کا عفریت ہمارے لئے نا ختم ہونے والے مسائل کو جنم دے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والی نسلوں کو ٹریفک قوانین کا شعور دینے کیلئے اسے باقاعدہ نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔مزید قومی خبریں
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.