موسمی تبدیلی سے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر ضروری ہیں،ظفر اقبال،شاہد محمود انصاری
منگل 15 مارچ 2016 20:21
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء) ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ظفر اقبال اور سماجی رہنما شاہد محمود انصاری نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرنا بے حد ضروری ہے ، عوام الناس اس حوالے سے نہ صرف خود احتیاطی تدابیر پر عمل کریں بلکہ دوسروں کو بھی معلومات فراہم کرکے ڈینگی کے ا خراج سے بچاسکتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعور ترقیاتی تنظیم کے زیر اہتمام اور محکمہ تحفظ ماحول کی زیر نگرانی تدارک ڈینگی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا جبکہ عبدالشکور بھٹہ ، پروفیسر عنایت علی قریشی ، رخشندہ جبیں ، سید قمر ہاشمی ، ڈاکٹر یوسف گل ، خالد چٹھہ ، محمد عادل انصاری ، اقبال جتوئی و دیگر شریک تھے ۔(جاری ہے)
ظفر اقبال اور شاہد محمود انصاری نے مزید کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے گھروں میں پانی کو جمع نہ ہونے دیں اور ڈینگی کی پرورش کے باعث بننے والے تمام سپاٹ ، صفائی کا اہتمام روزانہ کی بنیاد پر کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت عوام کی آگاہی اور ڈینگی کا موجب بننے والے عوامل کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات پر عمل پیرا ہے ۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور عوام کو جہاں کہیں بھی ڈینگی کی افزائش کی پرورش کا کوئی خدشہ ہو تو فوری طور پر ضلعی حکومت سے رابطہ کرے ۔ شاہد محمود انصاری نے کہا کہ ہم عوامی سطح پر طالبعلموں ، خواتین ، مارکیٹوں سمیت تمام مقامات پر عوام کی رہنمائی اور آگاہی کیلئے اپنی سابقہ روایات کے عین مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.