پشاور، سیکرٹیریٹ کی بس میں دھماکہ، 18افراد جاں بحق، 50سے زائد زخمی
فہد شبیر بدھ 16 مارچ 2016 08:54
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16مارچ۔2016ء) پشاور کے علاقہ نوتھیہ میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے سے 10افراد جاں بحق جبکہ 15سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مردان سے پشاور آنے والی سرکاری ملازمین کی بس جب نوتھیہ کے علاقہ میں پہنچی تو بم دھماکہ ہو گیا ۔ بم دھماکے کے بعد مسافروں کو بس کاٹ کر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بس میں نادرا ، پاسپورٹ آفس اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین سوار ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق بم دھماکے میں 10افراد جاں بحق جبکہ15سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی عباس مجید کے مطابق دھماکے میں 5افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکے کے بعد 5لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچائی گئی ہیں۔دھماکے کے بعد علاقے کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ہلاکتوں میں اضافہ
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد18سے تجاوزکرگئی ہے جبکہ مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
پشاور پولیس کے مطابق دھماکہ بدھ کی صبح صدر کے علاقے میں سنہری مسجد روڈ پر ایک بس میں ہوا۔پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت نے جائے وقوع کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ دھماکے میں15 افراد کی ہلاکت اور 28 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پشاور میں موجود نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے ‘اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ کی بس کے علاوہ سٹرک پر بس کے اردگردموجود متعددپرائیویٹ گاڑیاں بھی شدیدمتاثرہوئی ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید مروت کے مطابق بس درگئی سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دھماکہ خیز مواد ایک سیٹ کے نیچے نصب تھا۔دھماکے کا نشانہ بننے والی بس میں سول سیکریٹریٹ کے ملازمین سوار تھے جو مردان سے پشاور آ رہے تھے۔اس دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں اور زخمیوں کو قریب واقع کنٹونمٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ہلاک شدگان یا زخمیوں کی شناخت کے بارے میں تاحال کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں بھی صوبہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی بسیں اس قسم کے بم حملوں کا نشانہ بنتی رہی ہیں۔ستمبر 2013 میں گل بیلہ کے علاقے میں ایسے ہی ایک حملے میں 17 افراد مارے گئے تھے جبکہ اس سے ایک سال پہلے جون میں گل بیلہ کے علاقے میں ہی سرکاری ملازمین کی بس کو نشانہ بنایا گیا تھا اور اس دھماکے میں 18 افراد ہلاک ہوئے تھے۔مزیدتفصیل پڑھیں
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے میں18 افرادہلاک اور 50زخمی ہوگئے ہیں‘ مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے۔پشاور پولیس کے مطابق دھماکہ جمعرات کی صبح صدر کے علاقے میں سنہری مسجد روڈ پر ایک بس میں ہوا۔پشاور کے ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت نے جائے وقوع کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا ہے کہ دھماکے میں15 افراد کی ہلاکت اور 28 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پشاور میں موجود نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اب تک دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18سے تجاوزکرچکی ہے جبکہ مزیدہلاکتوں کا خدشہ ہے ‘اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا سول سیکرٹریٹ کی بس کے علاوہ سٹرک پر بس کے اردگردموجود متعددپرائیویٹ گاڑیاں بھی شدیدمتاثرہوئی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.