کرکٹ مسائل حل کرنے، ٹیم ناکامیوں سے نکالنے کیلئے سابق کھلاڑیوں سے مشاورت کا فیصلہ
بدھ 16 مارچ 2016 13:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ملکی کرکٹ کے مسائل حل کرنے اور ٹیم کو ناکامیوں سے نکالنے کیلئے ماضی کے عظیم کھلاڑیوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی کے بعد قائم کی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے آئندہ اجلاس کیلئے سابق کپتان محمد یوسف، سابق کپتان راشد لطیف، شعیب اختر، عامر نذیر، جلال الدین اور محمد وسیم کو آئندہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی ہے۔
پی سی بی نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کی وجوہات جاننے کیلئے سابق کھلاڑیوں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی سے بیانات لئے جا چکے ہیں۔ دو سابق کپتانوں اور بہترین کرکٹرز کو دعوت دینے کا فیصلہ بھی غیرجانبدار رائے لینے کیلئے کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
بلائے جانیوالے سابق کرکٹرز مختلف ٹی وی چینلز پر مبصر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے نظر آتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں ناکامی کے بعد تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی جس میں یونس خان اور مصباح الحق کو بھی شامل کیا گیا تھا۔ دونوں موجودہ کرکٹرز ابھی تک کسی اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ اب محمد یوسف، راشد لطیف، شعیب اختر، جلال الدین، عامر نذیر اور محمد وسیم کے تجربے سے فائدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.