بنگلہ دیش، جماعتِ اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کے ڈیتھ وارنٹ جاری
جمعرات 17 مارچ 2016 11:38
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کے لیے پھانسی کا پروانہ جاری کر دیا گیا، ان پر 1971ء کی جنگِ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے انٹر نیشنل کرائمز ٹریبونل نے 29 اکتوبر 2014ء میں مطیع الرحمان نظامی کو سزائے موت سنائی تھی۔ سپریم کورٹ نے دو ماہ قبل اپنے ایک فیصلے میں ان کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔جناب نظامی کے بیٹے نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے دوبارہ جائزے کی درخواست دی جائے گی۔جماعتِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل علی حسن محمد مجاہد اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما صلاح الدین قادر چودھری کو بھی مبینہ جنگی جرائم پر گذشتہ سال نومبر میں پھانسی دی جا چکی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
اسرائیلی حکام کو گرفتار کرنے کی دھمکی شرمناک ہے، نیتن یاہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.