فلم کا مزاج سمجھے بغیر معیاری فلم نہیں بنائی جا سکتی، اداکارہ ثناء
جمعرات 17 مارچ 2016 12:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہتری اوربقا کے لیے نوجوان فلم میکرز کوسینئرز کی رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔مل کرکام کرنے اوراپنے سینئرزکی صلاح کے ساتھ مثبت نتائج ملیں گے۔ سینئرز کی رہنمائی سے کام میں بہتری آئے گی اورفلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہوجائے گا۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ ثنا نے کہا کہ پاکستان میں فلمسازی کا عمل بڑی تیزی سے جاری ہے ۔
جدید ٹیکنالوجی سے فلمیں بنائی جارہی ہیں لیکن تاحال موجودہ فلموں کو وہ مقام نہیں مل سکا جوماضی میں پاکستانی فلموں کو ملتا تھا۔ لوگوں کی اکثریت موجودہ فلموں کو لانگ پلے کہتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ بات کسی حد تک درست بھی ہے۔ کیونکہ فلم سازی کا انداز ٹی وی ڈرامہ سے بہت الگ ہے۔(جاری ہے)
ایک طرح سے دیکھا جائے تویہ بہت خوش آئند بات ہے کہ ٹی وی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسراور ڈائریکٹر اب فلمسازی کے شعبے میں کام کررہے ہیں لیکن ان کا انداز فلم جیسا نہیں لگتا۔
آج کی فلمیں دیکھ کرایسا ہی محسوس ہوتا ہے کہ بڑی اسکرین پرڈرامہ دیکھ رہے ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ اگرپاکستان فلم انڈسٹری کواپنی تمام دینے والے سینئرز کو ساتھ لے کرآگے بڑھاجائے تونوجوان فلم میکرز کوبہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی سے فلمیں بن رہی ہیں لیکن فلم کی کہانی، میوزک اورفنکاروں کے انتخاب پرخاص توجہ نہیں دی جارہی۔ فلم کا ایک اپنا مزاج ہے، جس کوسمجھے بنا فلم نہیں بنائی جاسکتی۔ اگردیکھا جائے توگزشتہ چند برسوں کے دوران بہت سی فلمیں سینما گھروں کی زینت بن چکی ہیں۔ان کی تشہیری مہم بھی بھرپورانداز سے چلائی گئی ہے لیکن اس کے باوجود وہ نتائج سامنے نہیں آئے جن کی توقع کی جارہی تھی۔ اس لیے ضروری ہے کہ سینئرز کی رہنمائی کے علاوہ میوزک کے شعبے پرخاص توجہ دی جائے۔ اگرایسا نہ کیا گیا تو پھر حالات جوں کے توں رہیں گے۔ جس طرح ماضی میں فلم انڈسٹری پرشدیدبحران کا راج رہا ہے، دوبارہ سے حالات اسی طرف جانے لگیں گے اورشائقین فلم سینماگھروں سے دور ہو جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.