اقلیتی مذہبی تہواروں پر تعطیل کا اعلان، حمزہ علی عباسی نے بھی حمایت کردی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 مارچ 2016 13:13
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 مارچ 2016ء) : اقلیتی برادریوں کے مذہبی تہواروں پر عام تعطیل کے حکومتی اقدام کو تمام اقلیتی برادریوں کی جانب سے تو سراہا ہی جا رہا ہے تاہم اب سماجی ویب سائٹس پر نہایت ایکٹو رہنے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی حکومت کے اس اقدام کی تعریف کی ہے۔
(جاری ہے)
اپنے فیس بُک پیج پر دئے گئے پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے پاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان ثابت کر دیا جہاں نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقلیتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا اقلیتوں کی عزت اور ان کے حقوق کا خیال رکھنا ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیونکہ جب انصاف ہو گا تب ہی اللہ کی رحمت ہو گی۔ حمزہ علی عباسی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں ”اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد“ کا نعرہ بھی لگایا۔ واضح رہے کہ 15 مارچ کو قومی اسمبلی میں اقلیتی برادری کے تہواروں پر تعطیلات کی قرار داد منظور کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.