بھارتی اداکار رضا مراد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ
جمعرات 17 مارچ 2016 14:55
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان کے دورے پر آئے بھارتی اداکار رضا مراد اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئے ۔ بھارتی اداکار رضا مراد اور انکی فیملی دورہ پاکستان کے دوران لاہور کے علاووہ اسلام آباد اور کراچی بھی گئی جہاں انہوں نے مختلف مقامات کی سیر و تفریح کرنے کے ساتھ شاپنگ بھی کی ۔
بھارت روانگی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی اداکار رضا مراد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کریں جس کے لیے انہوں نے کراچی اورلاہورمیں کوششیں بھی کیں لیکن ان سے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا۔پاکستان میں ملنے والی محبت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں قیام کے دوران گھر والوں نے اتنی شاپنگ کی کہ جیب ہی خالی ہوگئی، وہ بیگم کو شاپنگ کراتے ہوئے خون کے گھونٹ پیتے رہے لیکن پاکستان میں انہیں سب نے اتنا پیار دیا کہ ان کا دل بھر گیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے تھے اور پاکستان سے جاتے ہوئے بہت محبتیں لے کر جارہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.