افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات ابھارے جارہے ہیں ‘ بخوبی آگاہ ہیں ‘پاکستان
جمعرات 17 مارچ 2016 16:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان نے آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے ‘حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالنا چاہیے ‘امیدہے پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا ‘افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات ابھارے جارہے ہیں اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔
قیام امن کیلئے افغان حکومت طالبان گروپ کا مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے بتایا کہ پاکستانی سفارتکاروں کو پاک بھارت میچ دیکھنے کی اجازت نہ دینے سے متعلق تازہ اطلاع نہیں ‘ بھارت سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا امید ہے معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات میں سارک سربراہان کانفرنس میں شرکت کیلئے نریندر مودی کو دعوت نامہ دیں گے تاہم نیو کلیئر سمٹ میں نواز مودی ملاقات سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے آزاد کشمیر میں چینی افواج کی موجودگی کی اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکی میڈیا رپورٹس پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے اس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان گزشتہ 3 دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے ‘افغانستان کے ساتھ اشتراک عمل اور مذاکرات کے میکنزم موجود ہیں جس کے تحت طالبان کی پناہ گاہوں سمیت تمام معاملات پر بات چیت جاری ہے۔ پاکستان اور خطے سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں لیکن قیام امن کیلئے افغان حکومت وہاں کے تمام طالبان گروپ کا مذاکرات کی میز پر آنا ضروری ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ، افغانستان ، چین اور امریکہ پر مشتمل چار فریقی گروپ فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے اپنے طور پر بھرپور کوششیں کر رہا ہے ‘افغانستان میں امن چاہتے ہیں جس کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے تاہم الزام تراشیوں پر یقین نہیں رکھتے ‘ افغانستان میں پاکستان مخالف جذبات ابھارے جارہے ہیں اور ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی حتمی تاریخ بھی طے نہیں ہوئی۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے ‘ خطے میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں دنیا کے سامنے ہیں۔دفترخارجہ نے پشاورمیں سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاورحملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ نفیس ذکریا نے کہاکہ پاک سعودی عرب تعلقات بہت مضبوط ہیں، سعودی عرب دو طرفہ تعلقات پر بات کرنے سے قاصر ہوں ۔مزید اہم خبریں
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.