تربیت مکمل کرنے والے سکاؤٹس کا حلف
ذیشان حیدر جمعرات 17 مارچ 2016 19:15
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 17 مارچ۔2015ء)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سیالکوٹ کے محفوظ معاشرہ پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرکے خواتین ریسکیو سکاؤٹس میں شمولیت اختیار کرنے والی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین کی طالبات کیلئے تقسیم اسناد وحلف برداری کی تقریب یونیورسٹی آڈیٹوریم گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین میں ہوئی جس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں ریسکیو1122کے محفوظ معاشرہ پروگرام کے تحت دی جانے والی تربیت کے پانچ بیچز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ چھٹا بیچ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور ابتک نہ صرف 300سے زائد طالبات نے تربیت مکمل کی بلکہ 22اساتذہ نے بھی یہ تربیت حاصل کی ہے اور ریسکیوسکاؤٹس میں شامل ہوئی ہیں۔
رجسٹرار گورنمنٹ کالج یونیورسٹی برائے خواتین مسز عذرا سبطین نے خواتین ریسکیوسکاؤٹس کے تیسرے اور چوتھے بیچ میں تربیت مکمل کرنے والی 104طالبات سے حلف لیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122سیالکوٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کمال کی ٹیم قرار دیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی ہٰذاکی ہر طالبہ ریسکیو1122کی بیسک لائف سپورٹ اور فائر فائٹنگ کی تربیت حاصل کر کے ریسکیو سکاؤٹس میں شمولیت اختیار کرے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید کمال عابد نے اپنے خطاب میں قائد اعظم رحمۃاﷲ علیہ کے فرمان ایمان اتحاد تنظیم کی روشنی میں طالبات کی تعلیم و تربیت ، ڈسپلن اور تنظیم کی اہمیت پرزور دیا اور کہا کہ بچو آپ ہمارا مستقبل ہیں اور تعلیم کی تکمیل کے بعد آپ لوگ جب عمل کے میدان میں اتریں تو خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کرسچی لگن اور عزیمت کے ساتھ اپنے فرائض خوش اسلوبی اور ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں اور وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.