ودیا کی کامیاب فلم”کہانی“ میں ارجن رامپال اہم کردار کرینگے
جمعہ 18 مارچ 2016 11:43
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی کامیاب فلم ’کہانی‘ کا سیکوئل بنایا جارہا ہے جس میں ارجن رامپال بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ارجن رامپال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کا اعلان کیا اور ساتھ ہی فلم کے ہدایت کار سجوئے گھوش کو مبارکباد بھی دی۔
(جاری ہے)
ارجن کا کہنا تھا ’سجوئے گھوش اور فلم کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات، جلد ہی میں بھی اس ٹیم میں شامل ہوں گا۔
فلم ’کہانی‘ ودیا باگچی نامی ایک حاملہ خاتون کی زندگی پر بنائی گئی تھی جو اپنے گمشدہ شوہر کی تلاش میں کلکتہ روانہ ہوتی ہیں۔اس فلم میں ودیا بالن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔واضح رہے کہ ودیا بالن کو اس فلم کے لیے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔دوسری جانب ارجن رامپال اس وقت اپنی فلم’ ’راک آن 2“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال نومبر میں ریلیز کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.