رنبیر کپور قطرینہ کیف کے ساتھ اداکاری سے لطف اندوز ہونے لگے
جمعہ 18 مارچ 2016 13:28
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2016ء) قطرینہ کیف اور رنبیر کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”جگا جاسوس “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔گزشتہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا جا رہا تھا کہ قطرینہ کیف سابق بوائے سے علیحدگی کے باعث فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہوئے مسائل کھڑے کر رہی ہیں۔
(جاری ہے)
تاہم 16مارچ کے روز ”کپور اینڈ سنز“کی سکریننگ پر رنبیر کپور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کے مسائل کھڑے نہیں کیے گئے۔
انکا کہنا تھا کہ وہ اور قطرینہ کیف انوراگ باسو کی جگا جاسوس کی شوٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں اور چند دن کی فلمبندی باقی رہ گئی ہے۔ رنبیر کپور نے میڈیا کو بتایا کہ وہ قطرینہ کیف کے ساتھ جگا جاسوس کی شوٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے بہت لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فلم کا پہلا موشن پوسٹر آئندہ ماہ کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا جو لازماً ان کے پرستاروں کو پسند آئے گامزید فن و فنکار کی خبریں
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.