امریکا کا یمن میں سعودی اتحاد کے جنگی مشن کے خاتمے کا خیرمقدم
جمعہ 18 مارچ 2016 14:52
واشنگٹن ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مارچ۔2016ء) امریکا نے سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی جانب سے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں اور ان کے اتحادیوں کے خلاف جنگی مشن کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔
(جاری ہے)
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے نیوز بریفنگ میں سعودی اتحاد کے ترجمان بریگیڈئیر احمد العسیری کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انھوں نے گذشتہ سال 26 مارچ سے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف بڑے جنگی مرحلے کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس ملک میں تشدد وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور بہت سے شہری اس فائرنگ کی زد میں آئے ہیں۔ہم اتحاد کے ترجمان جنرل احمد العسیری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔جوش ایرنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طویل عرصے سے یمن میں بحران کے جلد سے جلد سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے چلے آرہے ہیں۔ اس لیے ہم تمام فریقوں سے کہتے ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں امن مذاکرات کی جانب لوٹ آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.