پرویز مشرف کی دبئی روانگی ،وفاقی وزراء احسن اقبال اور خواجہ آصف ناراض
ہفتہ 19 مارچ 2016 14:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف کی باعزت بیرون ملک روانگی کے باعث حکومتی حلقوں میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بیرون ملک چلے جانے کی صورت میں استعفیٰ دینے کے دعویدار دو وفاقی وزراء خواجہ آصف اور احسن اقبال کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اندر ہاشمی گروپ جو کہ سابق رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کے نام سے منسوب ہے نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی پر وزیراعظم سے شدید احتجاج کیا ہے ۔
اگرچہ ہاشمی گروپ میں شامل تمام وفاقی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ پارٹی پالیسی کے تحت میڈیا کے سامنے وزیراعظم کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے نظر آتے ہیں مگر وزیراعظم کے سامنے یہ گروپ سراپا احتجاج ہے ۔(جاری ہے)
اس گروپ میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ، وفاقی وزیر احسن اقبال ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مشاہد اللہ خان شامل ہیں ۔
ماضی میں صدر پاکستان ممنون حسین بھی اس کا حصہ رہ چکے ہیں ان تمام اکابرین کا موقف ہے کہ ایک ایسا آمر جس نے نہ صرف آئین شکنی کی بلکہ مسلم لیگ (ن) کے تمام رہنماؤں کو بے شمار اذیتیں بھی دیں اور اس کا ٹرائل بھی شروع ہوچکا تھا ایسی صورت میں اسے محض وزیر داخلہ کی تجویز پر باہر کیوں جانے دیا گیا ہے ۔ اس گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز مشرف سے جاتے ہوئے واپسی پر کوئی تحریری ضمانت کیوں نہیں لی گئی اور اگر لی گئی ہے تو پھر ہمیں دکھائی جائے ۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ میں صرف وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی کے حوالے سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں جبکہ کابینہ کے دیگر ممبران اور اراکین پارلیمنٹ کی ایک بڑی تعداد پارٹی قیادت کے اس فیصلے سے نالاں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.