حکومت بارشوں ،طغیانی سے متاثرہ افراد ،علاقوں کیلئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے، سردار حسین بابک
حالیہ موسمی اثرات سے جانی نقصانات کے علاوہ لاتعداد مکانات ، فصلیں ،باغات بھی متاثر ہوئے، فوری سروے کر کے داد رسی ممکن بنائی جائے ،زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں،رہنماء اے این پی
ہفتہ 19 مارچ 2016 20:32
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے صوبے اور فاٹا میں حالیہ بارشوں ، طوفانوں اور طغیانی سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات پر دُکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد اور متاثرہ علاقوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیا جائیں۔
اے این پی سیکرٹریٹ سے جاریکردہ بیان میں اُنہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو ہنگامی سطح پر اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے اور متاثرین کی بروقت داد رسی کو ممکن بنایا جائے۔(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران صوبے اور فاٹا میں تقریباً دو درجن افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں جبکہ لاتعداد مکانات ، فصلوں باغات اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
حکومت کو چاہیے کہ جانی اور مالی نقصانات اُٹھانے والوں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے اور زخمیوں کو فوری طور پر بہترین طبی سہولیات فراہم کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ نقصانات کے تخمینے اور جائزے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سروے کی ہدایت کی جائے تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف دی جا سکے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ موجود ہے فوری طور پر وہاں پیشگی حفاظتی اقدامات کیے جائیں جبکہ ایک ایسی مستقل حکمت عملی بھی بنائی جائے جس کے ذریعے آئندہ کیلئے سیلاب کے خطرے کو ختم کیا جائے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوم مزدور منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ، ملکی معیشت میں اس طبقے کا کردار ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نواب ثنااللہ زہری
-
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے
-
حکومت محنت کشوں کی فلاح پر توجہ مرکز کیے ہوئے ہے‘ چودھری شافع حسین
-
پشاور میں آٹے کی قیمت مزید کم ہوگئی
-
محنت کش طبقے کی عزت و وقار اور حقوق کے تحفظ کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور
-
ہمارا مذہب مزدور اور محنت کش طبقے کے حقوق کے تحفظ کا ضامن، ملکی تعمیر و ترقی انہی کی انتھک محنت کی مرہون منت ہے،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا پیغام
-
سندھ حکومت صنعتی و زرعی مزدوروں، خواتین ورکرز اور ہاریوں کی ترقی کے لئے پروگرام شروع کر رہی ہے،وزیراعلی ٰ سید مراد علی شاہ
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.