پنجاب کر پشن فر ی نہیں بلکہ ”کر پشن کا گڑھ “صوبہ بن چکا ہے ‘چوہدری محمدسرور
مختلف صوبائی محکموں میں9ارب کی کر پشن کی جوڈیشل انکوائر ی کروائی جائے ‘ آڈیٹر جنرل نے مذکورہ کر پشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے پنجاب حکومت کے کر پٹ ہونے کی تصد یق کر دی ہے ‘اب قوم کو سمجھ آرہی ہے کہ حکمران کیوں پنجاب میں نیب کو نہیں آنے دیتے‘گفتگو
ہفتہ 19 مارچ 2016 21:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 مارچ۔2016ء ) سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کر پشن فر ی نہیں بلکہ ”کر پشن کاگڑھ “صوبہ بن چکا ہے ‘مختلف صوبائی محکموں میں9ارب کی کر پشن کی جوڈیشل انکوائر ی کروائی جائے ‘ آڈیٹر جنرل نے مذکورہ کر پشن اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کر کے پنجاب حکومت کے کر پٹ ہونے کی تصد یق کر دی ہے ‘اب قوم کو سمجھ آرہی ہے کہ حکمران کیوں پنجاب میں نیب کو نہیں آنے دیتے ‘آج نہیں تو کل کر پشن کر نیوالوں کو اپنے انجام سے دور چار ہونا پڑ یگا اور تحر یک انصاف اقتدار میں آکر حکمرانوں سے کر پشن کی ایک ایک پائی کا حساب لیں گی ۔
اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نرو تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ پنجاب میں میرٹ کی بات کرتی ہے مگر پنجاب میں دور بین سے بھی شفافیات اور میرٹ نظر نہیں آتا بلکہ کر پشن اور لوٹ مارحکمرانوں کا اصل انتخابی نشان بن چکا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں پنجاب حکومت کے تحت چلنے والی کارپوریشنوں اور اداروں میں 9 ارب روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیاں، خورد برد اور بدعنوانی کی تصدیق کر دی گئی ہے جسکے بعد پوری عوام کے سامنے حکمرانوں کی کر پشن اور نااہلی سامنے آچکی ہے اور حکمران اب جو مر ضی کر لیں وہ قوم کو مزید بے وقو ف نہیں بنا سکتے انکو اپنی کر پشن اور لو ٹ مارکا حساب دینا پڑیگا ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ کر پشن کے خلاف آوازبلند کی ہے اور جب تک کر پشن ختم نہیں ہوگی ملک میں ترقی نہیں نہیں ہوسکتیمزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری ،اہلیہ بھی ہمراہ تھیں
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے 5دن میں 46کیسز نمٹا دیئے، کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے زیر التوا تھے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کسانوں کے لئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
گلا کٹ جائے آواز پھر بھی بانی پی ٹی آئی کی آئے گی، عمرایوب
-
حکومت پنجاب کا سکولوں میں فری انٹرنیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ
-
گندم بحران:وفاقی حکومت نے گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 18 ملین میٹرک ٹن کردیا
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.