فیصل آباد،مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین جاں بحق
جاں بحق ہونے وا لو ں میں ماں اور اس کی دو بیٹیاں بھی شامل
اتوار 20 مارچ 2016 15:06
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) فیصل آباد کے نواحی علاقہ میں موسلا دھار طوفانی بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے چار خواتین جاں بحق ہو گئیں‘ جاں بحق ہونے والی خواتین میں ایک ماں اور اس کی دو بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ آن لائن کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقہ پچیانہ کا نوجوان طاہر محنت مزدوری کے لئے لاہور کام کرتا تھا جبکہ اس کے بیوی بچے اور والدین گاؤں میں مقیم تھے۔
گزشتہ رات کی طوفانی بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نیچے ایک ماں اور اس کی دو بیٹیاں اور طاہر کی 18 سالہ ہمشیرہ شکیلا ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئیں۔ مرنے والوں میں طاہر کی بیوی شبانہ اس کی دو کم سن بیٹیاں چار سالہ مقدس اور دو سالہ عائشہ جبکہ طاہر کی 18 سالہ ہمشیرہ شکیلا جس کی دو ماہ بعد شادی ہونے والی تھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ طاہر کی ایک بیٹی سویرا جو اپنی دادی کے ہمراہ دوسرے کمرے میں سوئی ہوئی تھی وہ محفوظ رہی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.