وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 73 غیر قانونی ہاوٴسنگ سوسائٹیوں کیخلاف سی ڈی اے کی خاموشی
اتوار 20 مارچ 2016 15:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مارچ۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 73 غیر قانونی ہاوٴسنگ سوسائٹیوں کیخلاف سی ڈی اے کی خاموشی، 73 ہاوٴسنگ سکیمیں 10 سال قبل قائم ہوئیں ، تمام سوسائٹیوں کو ٹیلیفون کنکشن، گیس کنکشن اور بجلی کی فراہمی کر دی گئی، سوئی نادرن گیس اور واپڈا کی جانب سے وفاق میں قائم غیر قانونی ہاوٴسنگ سوسائٹیوں کو کنکش جاری کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ان ہاوٴسنگ سوسائٹیوں کے مالکان نے تمام پلاٹوں کو بغیر سی ڈی اے کے این او سی کے بیچا، کروڑوں کی کرپشن میں ملوث سی ڈی اے افسران نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سوئی نادرن گیس لیمٹڈ کو لکھے گئے خط میں ین 73 غیر قانونی سوسائٹیوں کو کسی بھی قسم کا کنکشن جاری نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ ان ہاوٴسنگ سوسائٹیوں کے رہاشیوں نے آن لائن کو بتایا کہ انہوں نے یہ پلاٹ 10 سال پہلے لیے، تعمیر کیئے اور پی ٹی سی ایل، سوئی گیس اور بجلی کے میٹر بھی لگوائے تاہم اس دوران انہیں کوئی رکاوٹ یا مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ، رہاشیوں کو کہنا تھا کہ وہ جب سے یہاں رہائش پزیر ہوئے ہیں تب سے پانی، بجلی، گیس اور پی ٹی سی ایل کے بل ادا کر رہے ہیں جبکہ سی ڈی اے کی جانب سے ان ہاوٴسنگ سوسائٹیوں کو کوئی این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ وہ بات نہیں کرنی چاہیے جو ملک اور اداروں کیلئے بہتر نہ ہو، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور
-
پیپلز پارٹی کو صرف سندھ تک محدود جماعت کہنے والے آج خود ایک صوبے تک محدود ہو چکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.