وزیر اعظم نریندر مودی اور وزرا نے غیر ملکی دوروں پر ایک سال میں 5 ارب 67کروڑ روپے خرچ کر ڈالے
پیر 21 مارچ 2016 13:39
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) وزیر اعظم نریندر مودی اور اس کے وزرا نے غیر ملکی دوروں پر ایک سال میں 5 ارب 67کروڑ روپے خرچ کر ڈالے ۔بھارتی اخبار کے مطابق مالی سال2015-16کے دوران بھارتی وزیر اعظم اور ا س کی کابینہ نے غیرملکی دوروں پر567کروڑ روپے خرچ کیے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں80فی صد زیادہ ہیں۔
(جاری ہے)
اخبار نے بجٹ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ 500 کروڑ سے زائد کے اخراجات شاہی بیوروکریسی کے ہیں جو انہوں نے اوسطا ہر سال اپنے غیر ملکی سفر پر خرچ کیے۔
رواں مالی سال کے شروع میں بجٹ میں وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کے غیر ملکی دوروں کے لئے 269 کروڑ روپے کے اخراجات کاتخمینہ لگایا گیا جوبڑھ کر567 کروڑ روپیپر چلے گئے۔اس کے علاوہ بھارتی بیوروکریٹس نے گزشتہ تین برس میں غیر ملکی دوروں پر 15ارب روپے خرچ کر ڈالے۔مودی کابینہ 64وزرا پر مشتمل ہے جب کہ وزیراعظم کی معاونت کیلئے کابینہ سیکرٹریٹ میں ملازمین کی تعداد1201ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.