واپڈا نے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے موجودہ سوئچ یارڈ کی اپ گریڈیشن کا کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا
اپ گریڈیشن کا مقصد تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کی بجلی قومی نظام میں شامل کرنا ہے معاہدے پر دستخط کی تقریب واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی ، چیئرمین واپڈا ظفر محمود بھی تقریب میں موجود تھے
پیر 21 مارچ 2016 19:50
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مارچ۔2016ء) واپڈا نے تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے موجودہ سوئچ یارڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے کنٹریکٹ تین چینی کمپنیوں پر مشتمل کنسورشیم کو ایوارڈ کردیا۔ سوئچ یارڈ کی اپ گریڈیشن کا مقصد تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے پیدا ہونے والی بجلی کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنا ہے۔
کنٹریکٹ کی مالیت 25ملین امریکی ڈالر کے مساوی ہے ۔ معاہدے کے مطابق سوئچ یارڈ کی اپ گریڈیشن مئی 2017ء کے اختتام تک مکمل کرلی جائے گی۔کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب واپڈا ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تربیلا چوتھے توسیعی پن بجلی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سہیل خان نے واپڈا جبکہ کاؤ یوتاؤ (Cao Yutao) نے کنسورش کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔(جاری ہے)
چیئرمین واپڈا ظفر محمود ، ممبر (واٹر) محمد شعیب اقبال ، ممبر (پاور) بدر المنیر مرتضیٰ ، ممبر (فنانس) انوار الحق ، جنرل منیجر (تربیلا ڈیم پراجیکٹ) اقبال مسعود صدیقی اور واپڈا کے دیگر سینئر آفیسرز تقریب میں شریک تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کنسورشم پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ سوئچ یارڈ کی اپ گریڈیشن مدت اور مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل ہو۔ کنسورشیم کے نمائندے نے واپڈا کو اس امر کی یقین دہانی کرائی کہ اپ گریڈیشن کا عمل کنٹریکٹ میں درج مدت اور تکنیکی معیار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.