23مارچ 1940ء کو قرار داد پاکستان کے نتیجے میں آج ہم ایک باعزت اور آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں‘ ردا عاصم
منگل 22 مارچ 2016 13:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 مارچ۔2016ء) اداکارہ ردا عاصم نے کہا ہے کہ 23مارچ ہماری قومی تاریخ کا سنہری دن ہے جس کو ہمیں ایک زندہ قوم کی طرح اس انداز میں منانا چاہیے کہ نئی نسل کو 23مارچ 1940ء قرار داد پاکستان کی اہمیت کا احساس ہو سکے ، میرے نزدیک 23مارچ 1940ء کو پاکستان نے اپنے قیام کی طرف عملی قدم رکھا تھا ۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فنکاروں سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کو اپنی صفوں میں بے مثال اتحاد کی فضاء کو پروان چڑھانا ہوگا ۔
ہم نے تاریخ سے علم حاصل کیا کہ پاکستان کی آزادی اور حصول کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو لازوال قربانیاں دی ہیں ہمیں دل و جان سے ان کی قدر کرنی چاہیے ۔ ردا عاصم نے کہا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم سب بحیثیت ایک قوم بن کر اپنے پیارے ملک کو دنیا میں کامیاب فلاحی اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنے کے لئے اپنے اپنے حصے کے مطابق ایمانداری سے اپنا کردار ادا کریں ۔ خدا کا شکر ہے کہ 23مارچ 1940ء کو قرار داد پاکستان کے نتیجے میں آج ہم ایک باعزت اور آزاد زندگی بسر کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں، مایا خان
-
ماضی میں دبا ئوکا سامنا کیا، کترینہ کیف
-
اداکاروں کو سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد دیکھ کرکام دیا جاتا ہے، اسماء عباس
-
کامیڈین شیام رنگیلا کا نریندر مودی کیخلاف انتخابات لڑنے کا اعلان
-
فلم ’ہے بے بی‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن کی بیٹی کی حالیہ تصاویر وائرل
-
میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپرمین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول
-
اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ، بینائی جانے کا خدشہ
-
سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام
-
اداکارہ انوشکا شرما کی سالگرہ ،ویرات کوہلی کی رومانوی پوسٹ
-
توقع نہیں تھی کہ عشق مرشد ڈرامہ اتنا ہٹ جائے گا،اپنی تعریفیں سن کر خوشی ہوتی ہے ، بلال عباس
-
گٹارسٹ ڈوئن ایڈی انتقال کر گئے
-
لالی ووڈ کی نئی فلم ’’نولو نوٹینشن‘‘ آتے ہی چھاگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.