کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا موقع دیا تو (ن) لیگی حکومت آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر ،صحت ،انرجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات لا کر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور روشن آزاد کشمیر کی بنیاد رکھے گی
و زیر اعظم میاں محمد نوا زشریف کی آزاد کشمیر کے سابق صدر اور و زیر اعظم سردار سکندر حیات خان سے بات چیت
منگل 22 مارچ 2016 15:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 مارچ۔2016ء) و زیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت کا موقع دیا تو مسلم لیگ(ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر ،صحت ،انرجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات لا کر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی‘مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور روشن آزاد کشمیر کی بنیاد رکھے گی۔
وہ پیر کو یہاں آزاد کشمیر کے سابق صدر اور و زیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار سکندر حیات خان کی بات چیت کر رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے آزاد کشمیر کے سابق صدر اور و زیر اعظم سردار سکندر حیات خان نے ملاقات کی۔(جاری ہے)
حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے سردارسکندرحیات سے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات اور پارٹی کے تنظیمی امور سے متعلق بات چیت کی۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ اگر کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کو خدمت کرنے کا موقع دیا تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزاد کشمیر میں انفراسٹرکچر ،صحت ،انرجی اور تعلیم جیسے شعبوں میں اصلاحات لا کر آزاد کشمیر کو پاکستان کے ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور روشن آزاد کشمیر کی بنیاد رکھے گی۔ سردار سکندر حیات خان نے وزیر اعظم نواز شریف سے کہا کہ کشمیری عوام کا جوش و خروش دیکھ کر وہ کہہ سکتے ہیں کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.