خواتین کو ہر شعبہ میں فعال بنانے کے لیے درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے، طارق فضل چوہدری
منگل 22 مارچ 2016 20:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء)خواتین کے فعال کردار سے معاشرہ ترقی کرتا ہے، خواتین کو ہر شعبہ میں فعال بنانے کے لیے درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا ادارہ برائے بہبود و ترقی خواتین اسلام آباد میں تقسیم انعامات کی تقریب میں اظہار خیال۔وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کا فعال کردار ایک ترقی یافتہ معاشرہ کے قیام کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔
اْنہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا ویڑن ہے کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین کے فعال اور موثر کردار کو یقینی بنایا جائے۔ اْنہوں نے یقین دلایا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق خواتین کی بہود اور فلاح کے لیے ہر ممکن وسائل مہیا کیے جائیں گے۔(جاری ہے)
ْوزیر مملکت نے ادارہ برائے بہبود و ترقی خواتین اور ادارہ کی ڈائریکٹرکے کام کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ادارہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر کو سراہا اور کہا کہ بچیوں کو بہترین تربیت فراہم کرنے اور اْن کو ہنر مند بنانے میں اس ادارہ کا کرادر قابل ستائش ہے۔
اْنہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اگلے ایک سال کے اندر اس ادارہ کو اتنے وسائل مہیا کیے جائیں گے تا کہ اس میں تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کی تعداد کو دگنا کیا جا سکے۔#وزیر مملکت نے تقریب میں طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔اس سے قبل وزیر مملکت نے ادارہ میں کام کرنے والی خواتین کی تیار کردہ مختلف اشیاء کی نمائش کا بھی دورہ کیا اور اْن کے ہنر اور کام کی داد دیمزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.