این اے 101 اور پی ایس 23 پر ضمنی انتخاب: این اے 101 میں مسلم لیگ(ن)نے واضح برتری کیساتھ تحریک انصاف کو شکست دے کرمیدان مار لیا ہے،انتخاب میں(ن)لیگ کے افتخار احمد چیمہ نے 41512ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کے چوہدری احمد چٹھہ نے صرف 41372 ووٹ حاصل کیے۔ پی ایس 23میں پیپلزپارٹی کے ضیا الحسن لنجارنے 33174ووٹ لیکرریاض حسین کورائی کو شکست سے دوچار کیا۔

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 22 مارچ 2016 21:00

این اے 101 اور پی ایس 23 پر ضمنی انتخاب: این اے 101 میں مسلم لیگ(ن)نے واضح ..

وزیرآباد/نوشہروفیرز(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ۔2016ء ) :قومی اسمبلی کی نشست این اے 101 پر ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن)نے واضح برتری کے ساتھ تحریک انصاف کو شکست دے کرمیدان مار لیا ہے۔ این اے 101 پر ضمنی انتخاب کے135پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے امیدوار افتخار احمد چیمہ نے 41512ووٹوں کی بھاری برتری سے اپنے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری احمد چٹھہ کوانتخابی میدان میں چت کر دیا ہے۔

چوہدری احمد چٹھہ نے ضمنی انتخاب میں 41372 ووٹ حاصل کیے۔مسلم لیگ (ن)کے امیدوار افتخار احمد چیمہ کی جیت کی خوشی میں ووٹروں،سپورٹروں اورحامی دھڑوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے خوب بھنگڑے اور تحریک انصاف کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی قیادت نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 101پر کامیابی حاصل کرنے پر افتخار احمد چیمہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

حلقہ این اے 101 کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ کے جسٹس ریٹائرڈ افتخارچیمہ، تحریک انصاف کے محمد احمد چٹھہ، پیپلزپارٹی کے اعجازچیمہ سمیت 15 آزاد امیدوار وں نے حصہ لیا۔ دوسری جانب دوسری جانب سندھ میں نوشہروفیروز حلقہ پی ایس 23 کے ضمنی انتخاب میں 76پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ضیا الحسن لنجار 33174ووٹ لیکرریاض حسین کورائی کو شکست سے دوچار کیا۔

متعلقہ عنوان :