صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو کی کینیڈین ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری جیمز کلارک سے ملاقات

منگل 22 مارچ 2016 22:31

لاہور۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 مارچ۔2016ء) وزیربرائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اپنی رہائش گاہ پر کینیڈا کے ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکرٹری پولیٹیکل اینڈ پبلک افیئرز جیمز کلارک سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جاوید وسیم بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے جیمز کلارک کو حکومت پنجاب کے انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کے خاتمے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ، معیشت کی ترقی اور تعلیم و دیگر شعبوں کی ترقی کے متعلق تفصیلی طو رپر آگاہ کیا- جیمز کلارک نے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا اور تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔