ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
اسلام آباد میں پاک فوج کی شاندار پریڈ،طیاروں کی گھن گرج،کمانڈوز کا مارچ
بدھ 23 مارچ 2016 13:26
اسلام آباد ،لاہور،پشاور ،کراچی ،کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 مارچ۔2016ء) آزاد جموں و کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا ،وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی جس میں جدید سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی،اسلام آباد ،پشاور ،لاہور ،کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا،لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف ریلیاں اور جلوس نکال کر ملک سے محبت کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ،اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21,21 توپوں کی سلامی دیگر دن کا آغاز کیا گیا ،ملک بھر میں یوم پاکستان اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایاگیا کہ انتہا پسند اور دہشت گرد قوتوں کوشکست دے کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے پوری لگن سے کام کیا جائے گا،نماز فجر کے بعد قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں،وفاقی دارالحکومت میں شکرپڑیاں کے قریب مسلح افواج کی شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیر اعظم نوازشریف، وزیر دفاع خواجہ آصف ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ،بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ،فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ ،غیر ملکی سفارت کاروں ، سپیکر قومی اسمبلی ،چیئرمین سینیٹ ،اراکین پارلیمنٹ ،وفاقی و صوبائی وزراء کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی ،پریڈ کے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین صدارتی بَگھی پر پریڈ گراوٴنڈ پہنچے، جہاں وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا،تقریب کا آغاز صدر مملکت کو پاک فضائیہ کی جانب سے دی جانے والی سلامی سے ہوا ، صدر ممنون حسین نے یوم پاکستان میں شریک مسلح افواج کے جوانوں کے دستوں کا معائنہ کیا اور انھیں یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی،میراج ،اواکس اور ساب طیاروں کی فارمیشنز نے شاندار فلائی پاسٹ پیش کیا ،طیاروں کی گھن گرج نے لوگوں کا خون گرما دیا،مسلح افواج کے زیر استعمال کوبرا اور دیگر ہیلی کاپٹر نے بھی فلائی پاسٹ میں حصہ لیا،پاکستان آرمی، فضائیہ، بحریہ، فرنٹیئر کورپس، رینجرز، پولیس، بوائز اسکاوٴٹس اور گرلز گائیڈ کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی،مارچ پاسٹ کا آغاز ہوا تو پوری پریڈ گراؤنڈ نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ،الخالداور الضرار ٹینک کے دستوں نے بھی خصوصی سلامی پیش کی ،پریڈ میں مقامی طور پر تیار کردہ چھوٹے اور بڑے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں نصر ،بابر ،شاہین ون اور شاہین ٹو کی نمائش بھی کی گئی، پریڈ میں فلائی پاسٹ کی قیادت فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کی ،، جی او سی اسپیشل سروسز گروپ میجرجنرل پیرا ٹروپرز کے ہمراہ دس ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا، چین کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے جنگی ہیلی کاپٹر زی 10 اور ترکی کے تربیتی طیارے ٹی 37 پہلی بار پریڈ کا حصہ رہے، پہلی بار بلوچستان کے فلوٹ پرچین کا جھنڈا بھی لہرایا گیا،اسٹیلتھ ٹیکنالوجی سے لیس اور ایٹمی وار ہیڈ لیجانے والے میزائل سسٹمز، اسلحہ بردار ڈرون ”برق“ اور گائیڈڈ میزائل ”براق“ ایف 16 اور پاک چین اشتراک سے بنا جے ایف 17 تھنڈر پریڈ کا حصہ رہے اس کے علاوہ جدید ریڈار اور طور پر تیار کردہ مسلح ڈرون (براق) کوبھی پیش کیا گیا،پریڈ کے شرکاء نے دلچسپی لیتے ہوئے داد و تحسین پیش کیا،تقریب میں سپیشل سروسز گروپ کے جوانوں نے دس ہزار فٹ کی بلندی سے قومی پرچم کے ساتھ فری فال پیراٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا ،تقریب کا اختتام مختلف سکولوں سے تعلق رکھنے والے بچوں کی جانب سے گائے گئے ملی نغموں پر ہوا،وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کی پریڈ کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے،اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریڈ الرٹ کا نفاذ کیا گیا تھا،اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کو تعینات کیاگیا جبکہ حساس عمارتوں کی ذمہ داری فوج کوسونپی گئی تھی جبکہ حفاظتی اقدام کے طور پر شہر میں موبائل فون سروس دوپہر تین بجے تک بند رہی،یوم پاکستان پر لاہور اور کوئٹہ میں عسکری میلوں کے دوران سامان حرب کی نمائش بھی کی گئی ، جڑواں شہروں میں دوپہر 3 بجے تک موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.