صوبے سے فرسودہ نظام اور پٹوار کلچر کے خاتمے کا عزم کیا اور آج صوبے کے عوام کی پٹوار کلچر سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوئے ہیں‘ حکومتی مشینری اور منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت اور کاوشیں رنگ لائی ہیں
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کی بات چیت
بدھ 23 مارچ 2016 20:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 مارچ۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ہم نے صوبے سے فرسودہ نظام اور پٹوار کلچر کے خاتمے کا عزم کیا تھا اور آج صوبے کے عوام کی پٹوار کلچر سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ حکومتی مشینری اور منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت اور کاوشیں رنگ لائی ہیں اور صوبے کی تمام تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کا جدید نظام رائج ہو چکا ہے جہاں عوام کو 30 منٹ میں فرد ملکیت مل رہی ہے جبکہ انتقال اراضی کا عمل 50 منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 68 سالوں سے جائیدادوں کے معاملات پر قتل ہو رہے تھے، خاندانی دشمنیاں بڑھ رہی تھیں، رشتے داریاں دشمنیوں میں بدل رہی تھیں، بے جا مقدمہ بازی میں لوگوں کا وقت اور پیسہ ضائع ہوتا تھا۔(جاری ہے)
ہم نے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے جدید نظام سے اس کی تلافی کر دی ہے۔ اب کسی کو فرد ملکیت کے حصول اور انتقال اراضی کے معاملات میں رشوت نہیں دینا پڑے گی بلکہ اراضی سنٹر میں آنے والے اراضی مالکان کے مسائل باوقار طریقے سے حل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس جدید نظام کو قانون سازی کے ذریعے مضبوط بنائیں گے تاکہ حکومت بدل بھی جائے تو یہ نظام چلتا رہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید نظام کے تحت 50 لاکھ غلطیوں کی تصحیح کی گئی ہے جبکہ کرپشن میں ملوث تقریباً100افراد کونوکری سے نکالا جاچکا ہے۔ پٹوار کلچر ماضی کا قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ان پڑھ پٹوار سسٹم ہویا پڑھا لکھا پٹوار سسٹم کسی کو قریب نہیں آنے دینامزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ کی نادرا سینٹر سکھر میں آئے قوت گویائی سے محروم شہری کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
-
محنت کشوں کے بغیر کوئی قوم ترقی کے راستے پر نہیں چل سکتی‘ محسن نقوی
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا پنجاب پولیس میں ریفارمز لانے کی ضرورت ہے،علی امین گنڈا پور
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر او ربرطا نوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرپیٹرک سینڈرز نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں چھٹی پاکستان برطانیہ استحکام کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا،آئی ..
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.