لاہور کی تاریخی اور دیگر عمارات پر زلزلے اور بارشوں سے ہونے والے اثرات سے متعلق جیولوجیکل سروے کروانے کا فیصلہ
سروے کا مقصد مستقبل میں کسی بھی نوعیت کی قدرتی آفات سے قبل از وقت نمٹنے کیلئے اقدامات کرنا ہیں ‘ ترجمان پی ڈی ایم اے
بدھ 23 مارچ 2016 21:08
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 مارچ۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور کی تاریخی اور دیگر عمارات پر زلزلے اور بارشوں سے ہونے والے اثرات سے متعلق جیولوجیکل سروے کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،سروے کا مقصد مستقبل میں کسی بھی نوعیت کی قدرتی آفات سے قبل از وقت نمٹنے کے لئے اقدامات کرنا ہیں۔پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان میٹرولو جیکل ڈیپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں، تاریخی عمارات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی حفاظت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ہماری نئی نسلوں کو ماضی سے آگاہی حاصل ہو۔
مستقبل کے لئے کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے قبل ازوقت انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے دو چا ر نہ ہونا پڑے اور کم سے کم قیمتی جا ن و مال کو نقصان پہنچے۔(جاری ہے)
ترجمان نے بتایا کہ ا سلام آباد سمیت لاہور، سرگودہا،ڈی جی خان،ملتان،راولپنڈی میں 25 بار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے، تمام کمشنرز اور ڈی سی اوز کی سربراہی میں قائم ایڈوائزری کمیٹیوں نے خطرناک عمارات بارے سروے رپورٹ ارسال کرنا شروع کر دی ہے، جس کے نتیجہ میں انتہائی خطرناک عمارات کو گرایا جا رہا ہے، جبکہ دیگر کی تعمیر و مرمت کی جا رہی ہے اور تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ جب بھی کسی نوعیت کا زلزلہ محسوس ہو فوری سرکاری و دیگر عمارات کی سروے رپورٹ مرتب کی جائے۔
ترجمان کے مطابق کمشنر لاہور ڈویژن کی سربراہی میں ماڈل بائی لاز میں ترامیم اورنئے مشاورتی قوانین بنانے بارے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.