لسبیلہ سی آئی اے پولیس کی اوتھل میں کارروائیاں،کراچی سے چھینی گئی پنچ شدہ 4 موٹرسائیکلیں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد ، 9 ملزمان کو گرفتار

بدھ 23 مارچ 2016 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 مارچ۔2016ء ) لسبیلہ سی آئی اے پولیس نے اوتھل میں کارروائیاں کرتے ہوئے کراچی سے چھینی گئی پنچ شدہ 4 موٹرسائیکلیں ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ایک بس تین رکشے قبضے میں لیکر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ بشیر احمد براہوی کی خصوصی ہدایت پر سی آئی پولیس نے کراچی سے چھینی گئیں پنچ شدہ 4 موٹرسائیکلیں برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ اوتھل کے علاقے سے ایک کوچ سے 45 سو لیٹر ڈیزل برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار جبکہ حب کے علاقے ہائٹ سے دو رکشوں میں لوڈ 4 سو 30 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا اسی طرح ساکران کے علاقے سے رکشہ سے 2 سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :