رواں مالی سال تیل کے درآمدی بل میں 38فیصد کمی ریکارڈ

جمعرات 24 مارچ 2016 15:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے باعث رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران تیل کے درآمدی بل میں اڑتیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پانچ ارب ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق جولائی سے فروری دو ہزار سولہ کے دوران خام تیل کا درآمدی بل پانچ ارب دس کروڑ ڈالر رہا، گذشتہ مالی سال اس دوران خام تیل کا درآمدی حجم آٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر تھا۔

(جاری ہے)

تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے حکومت کو درآمدی بل میں تین ارب دس کروڑ ڈالر بچت ہوئی۔رواں مالی سال آٹھ ماہ کے دوران تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں، جبکہ ایک ارب ستر کروڑ ڈالر مالیت کا خام تیل درآمد کیا گیا۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت چالیس سے اکتالیس ڈالر فی بیرل پر برقرار رہے تو درآمدی بل میں مزید بچت ہوگی اور توازن ادائیگی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :