دینی مدارس کے علوم میں عصری علوم شامل کرنا ازحد ضروری ہے‘ حاجی حبیب الرحمن
جمعرات 24 مارچ 2016 17:53
پشاور۔24 مارچ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مارچ۔2016ء )صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر زکوة ، اوقاف ومذہبی امور حاجی حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ جب تک دینی مدارس کے نصاب میں عصری علوم کو شامل نہیں کیاجاتا تب تک بامقصد اوربامعنی تعلیم کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جاسکتا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع بونیر میں ”کوگا چملہ“ کے مقام پر نوتعمیر ماڈل دینی مدرسہ کی عمارت اورکلاسوں کے اجراء کے موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حاجی حبیب الرحمن نے کہا کہ ماڈل دینی مدارس کا قیام ان کا ایک دیرینہ خواب ہے اور بونیر میں دینی مدرسہ کی تعمیر ان کے خواب کی ایک کڑی ہے اورانشاء اللہ مستقبل میں دیگر اضلاع میں ماڈل دینی مدارس کی تعمیر کاآغاز کیا جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا ازحد ضروری ہے کیونکہ جدید ٹیکنالوجی ،سائنس اوردیگر عصری علوم کاحصول اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مسلمانوں پر فرض ہے۔
علم مسلمانوں کی میراث ہے چاہئے وہ دینی ہوکہ عصری ۔انہوں نے ماڈل دینی مدرسہ کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ نوتعمیر درس گاہ میں طلباء اورطالبات دونوں علم کے زیور سے آراستہ کیا جائیگااور ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین اپنے بچوں اوربچیوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں داخلہ دلوائیں تاکہ مطلوبہ مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.