ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے پشاور میں میٹرک کے حالیہ جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کئے
پشاور کینٹ نمبر3، کینٹ نمبر4، فارورڈ اور مسلم کالج کا دورہ کیا ،طلباء سٹاف سے ملے ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی
جمعرات 24 مارچ 2016 21:23
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مارچ۔2016ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے پشاور میں میٹرک کے حالیہ جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کیے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز نے میٹرک کے حالیہ جاری امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے دورے کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پشاور صدر میں مختلف نجی و سرکاری سکولوں میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
انھوں نے پشاور کینٹ نمبر3، کینٹ نمبر4، فارورڈ اور مسلم کالج کا دورہ کیا طلباء اور سٹاف سے ملے اور ان کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے رنگ روڈ پر پشاور ماڈل سکول بوائیز تھری اور دلہ ذاک روڈ پر مختلف سکولوں اور کالجز میں امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدالنبی نے فقیر آباد میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے موقع پر موجود تعینات پولیس اور سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کے ارد گرد داخلے کی اجازت نہ دیں اور خلاف ورزی کی صورت میں اس کو گرفتار کر کے سیکشن 188 کے تحت کاروائی کریں۔ واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے پہلے سے ہی امتحانی مراکز کے ارد گرد غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر ایک ماہ کے لیے سیکشن 144 کے تحت مکمل پا بندی عائد کر دی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت سخت کاروائی کی جائے گی۔طلباء اور سٹاف نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ز کے امتحانی مراکز کے دوروں کو کافی سراہا اور داد دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.