امریکہ میں سائبر حملوں کے الزام میں سات ایرانیوں پر فردِ جرم عائد
جمعہ 25 مارچ 2016 12:50
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) امریکہ نے 50 مالیاتی کمپنیوں اور ایک ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم کو مبینہ طور پر ہیک کرنے پر الزام میں سات ایرانی شہریوں پر فردِ جرم عائد کر دی ۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کی یہ کوشش سنہ 2011 سے 2013 کے درمیان کی گئی اور اس میں ایرانی کمپنیاں ملوث تھیں۔ امریکہ کے محکمہ انصاف نے سات ایرانیوں پر فردِ جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز ایران میں اپنی حکومتوں کے لیے کام کر رہے تھے۔
امریکی محکمہ انصاف نے انھیں ’تجربہ کار ہیکرز‘ قرار دیا اور حکام سے کہا کہ یہ اْن کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔یہ پہلی مرتبہ ہے جب امریکہ میں انفراسٹیکچر، صنعتوں اور پانی کے شعبے میں سائبر حملے کرنے والے ایسے افراد پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے جو حکومتوں سے وابستہ ہیں۔(جاری ہے)
امریکی اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسے حملے ’ہماری معیشت اور عالمی منڈیوں میں شفاف مقابلے کے لیے خطرہ ہیں اور ان دونوں کا تعلق ملک کی قومی سلامتی سے ہے۔
‘اٹارنی جنرل مسز لینچ نے کہا کہ ان سائبر حملوں سے لاکھوں امریکی ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔امریکہ نے مبینہ سائبر حملوں میں ملوث سات ایرانیوں کے نام بھی ظاہر کیے ہیں۔ان میں دو افراد نے امریکہ کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی ویب سائٹ اور سرور کو ہیک کرنے کی ذمہ داری قبولی کی تھی۔جبکہ امریکی حکام کے مطابق ایک اور ایرانی ہیکر نے نیویارک کے باوٴمین ڈیم کے کمپیوٹر سسٹم تک رسائی حاصل کر لی تھی اور وہ ’ڈیم کے دروازے کھول یا بند کر سکتے تھے۔‘ان افراد کو سازش کرنے میں معاونت کرنے اور کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرنے کے جرم میں زیادہ سے زیادہ 10 سال سزا ہو سکتی ہے لیکن یہ بات واضع ہے کہ ایران ان ملزموں کو نہ تو حراست میں لے گا اور نہ ہی امریکہ کے حوالے کر گا۔ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ان افراد پر فردِ جرم عائد کرنا بھی ضروری ہےمتعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.