10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے چاند پر بستی بنائی جاسکتی ہے، ناسا
جمعہ 25 مارچ 2016 12:55
اوہایو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مارچ۔2016ء) ناسا کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگر صرف 10 ارب ڈالر کی رقم خرچ کی جائے تو اگلے 6 برس میں چاند پر ایک کالونی بنا کر رہنا ممکن ہوجائے گا۔اگرچہ چاند پر جانے والے ماضی کے منصوبے اس سے بھی زیادہ مہنگے تھے لیکن اب ٹیکنالوجی کی ترقی اور مٹیریل کی فراہمی سے بہت کم خرچ میں چاند پر کالونی بسائی جاسکتی ہے جہاں لوگوں کو ٹھہرایا جاسکتا ہے۔
ناسا کے ایمز ریسرچ سینٹر کے بعض سائنسدانوں نے اس رقم سے 2022 تک دس خلانوردوں کو ایک سال تک چاند پر ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ناسا کے ماہرین نے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور تحقیق اور چاند پر قیمتی دھاتوں کی کانکنی کے منصوبوں کے تحت چاند پر جانے کا خرچ 90 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چاند پر ایک صنعتی کارخانہ بنانا ممکن ہے جہاں چاند کی سطح سے پانی اور راکٹوں کے ایندھن کے لیے ہائیڈروجن اخذ کیا جاسکتا ہے، اگر اس بستی پر 4 افراد کو ٹھہرانا ہو تو 12 سال کے لیے 200 میگاٹن کا راکٹ ایندھن درکار ہوگا۔
دوسری جانب نیشنل اسپیس سوسائٹی اور اسپیس فرنٹیئر فاوٴنڈیشن نے اندازہ لگایا ہے کہ اگر چاند پر کوئی مستقل کالونی بنائی جائے تو اس پر 38 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔اگرچہ ناسا مریخ تک جانے کے لیے پرتول رہا ہے لیکن چاند کو اگلے سیاروں تک جانے کے لیے ایک جمپنگ بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ناسا کے ان ماہرین نے کہا ہے کہ چاند پر بستیاں بسانے کا وقت آگیا ہے اور اس کے لیے اب سنجیدہ کوشش ہونی چاہیئے۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ چاند پر موجود معدنیات کی تلاش کے لیے سنجیدہ کوشش کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.