سلامتی کونسل نے صومالیہ میں امدادی مشن کی مدت میں 31مارچ 2017ء تک توسیع کی منظوری دیدی
جمعہ 25 مارچ 2016 14:13
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے صومالیہ میں امدادی مشن کی مدت میں 31مارچ 2017ء تک توسیع کی منظوری دیدی ۔ 15رکنی سلامتی کونسل کی طرف سے اس موقع پر جاری بیان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کو صومالیہ میں سیاسی عمل کی بحالی کیلئے اہم قراردیا گیا ۔
(جاری ہے)
سلامتی کونسل کی طرف سے منظور کی جانے والی قرار داد میں صومالیہ میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کو صومالی سول سوسائٹی خصوصاً نوجوانوں ، خواتین ،بزنس کمیونٹی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ روابط بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
مشن کو رواں سال صومالیہ میں انتخابات کے انعقاد کے بعد کی صورتحال کا بغور جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ قرارداد میں صومالیہ میں الشباب کی دہشتگردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے اور الشباب کے خلاف موثر کارروائیوں پر افریقی یونین کے امن مشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.